Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط اور طائف میں برفباری، موسم کا تجزیہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل 

’طائف میں 28 رمضان کو اور خمیس مشیط میں 29 شوال کو شدید برفباری ہوئی‘ (فوٹو: سبق)
خمیس مشیط اور طائف میں معمول کے برخلاف اور غیر وقت میں برفباری کے باعث علاقے کے موسمیات کا تجزیہ کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام کی ہدایت پر یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف میں 28 رمضان کو اور خمیس مشیط میں 29 شوال کو شدید برفباری ہوئی ‘۔
’یہ برفباری موسلادھار بارش کے بعد ہوئی ہے جبکہ عام طور پر سال کے اس وقت میں برفباری نہیں ہوتی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں عام طور پر سال بھر بارش رہتی ہے مگر غیر وقت میں برفباری نہیں ہوتی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ’مذکورہ علاقوں کے ماحولیات تجزیہ اور موسمی تبدیلی کا جائزہ لینا ضروری ہوگیا ہے‘۔

شیئر: