Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر کپڑوں کے گانٹھوں میں چھپا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش

چار لاکھ 80 ہزار ممنوعہ گولیاں سمگل کی جا رہی تھیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ اسلامی بندرگاہ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے چار لاکھ 80 ہزار ممنوعہ گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
ممنوعہ گولیاں کپڑوں کی گانٹھوں میں چھپا کر لائی گئی تھیں۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے  پیر کو بیان میں کہا کہ کسٹم حکام نے کپڑوں کی گانٹھوں میں چھپائی گئی ممنوعہ گولیوں کا سیکیورٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے پتہ لگایا۔ 

ممنوعہ گولیاں وصول کرنے والو ں کا تعاقب کرکے گرفتار کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ممنوعہ گولیاں ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے انہیں وصول کرنے والو ں کا تعاقب کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب لانے اور یہاں سے باہر بھیجے جانے والے سامان کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ مہلک آفت سے عوام کو بچایا جاسکے۔ 

شیئر: