Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی، فلسطین نے سعودی عرب کی حمایت کردی

سعودی وزیر خارجہ نے ریاض میں فلسطینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
فلسطین نے ریاض میں ورلڈ ایکسپو2030 کی میزبانی کےلی سعودی عرب کی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرکو ریاض میں عرب اور جزائر پیسفک کے ترقی پذیر چھوٹے ممالک کا وزارتی اجلاس کے موقع  پرملاقات کے دوران فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطبق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض المالکی کوعالمی ایونٹ کی بین الاقوامی تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) میں شمولیت پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماوں نے فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جنوبی کوریا، اٹلی اور یوکرین نے بھی ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کےلیے درخواست دی ہے۔

شیئر: