سعودی عرب 19 جون کو سوڈان کے لیے ڈونر کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا
’سعودی عرب سوڈانی بھائیوں کی مدد کررہا ہے اور کرتا رہے گا‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب سوڈان اور خطے میں انسانی ہمدردی کے حوالے ایک اعلی سطحی ڈونر کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ ’ پیر 19 جون 2023 کو سوڈان اور خطے کے لیے عطیات کے اعلان سے متعلق اعلی سطحی کانفرنس ہوگی‘۔
سعودی عرب، قطر، مصر، جرمنی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور، یورپی یونین اور اقوام متدحہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ساتھ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ’سعودی عرب سوڈانی بھائیوں کی مدد کررہا ہے اور کرتا رہے گا‘۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سوڈان کے لیے سو ملین ڈالر مالیت کی امداد کا حکم جاری کیے ہوئے ہیں۔ سعودی قیادت نے اپنے عوام سے سوڈانیوں کو درپیش مصائب سے نکالنے کے لیے عطیات مہم کی ہدایت بھی کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب سوڈان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورامریکہ ے ساتھ مل کر سوڈان کی فوج اورریپیڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ثالثی کا سلسلہ جاری رکھے گا‘۔
تاکہ سیاسی مکالمے کے ذریعے سوڈانی بحران کو ختم اور سوڈانی عوام کے مصائب کو دور کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے سوڈان کے لیے 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد مختص کی ہے اور سوڈانی عوام کےلیے عطیات جمع کرنے کےلیے سھم پلیٹ فارم سے چیرٹی مہم کا آغاز کیا ہے۔