سعودی وزارت اسلامی امور نے مناسک حج سے متعلق استفسارات کا جواب دینے کے لیے خصوصی ٹول فری نمبر جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے بیان میں کہا کہ’جو افراد اس سال حج سیزن کے حوالے سے استفسارات کے جواب حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ٹول فری نمبر 8002451000 پر رابطہ کریں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ متعدد زبانوں میں سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔ استفسار چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’ٹول فری نمبر پر حج سے متعلق کوئی بھی سوال کرسکتے ہیں۔ ہر استفسار کا جواب دیا جائے گا‘۔
اس کےلیے ممتاز علما کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وہ صحیح طریقے سے حج کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں ہر سوال کا جواب دیں گے۔