سعودی وزارت داخلہ نے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب آنے والوں کے لیےخصوصی مہر تیار کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خصوصی مہر روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی شناخت کو ظاہر کرتی ہے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈیوار ممالک کے ان ایئرپورٹس پر عازمین کے پاسپورٹ پر یہ مہر لگائی جائے گی جہاں سے روٹ ٹو مکہ کے تحت ان ممالک کے شہری سفر حج کررہے ہیں‘۔
وزارة الداخلية تٌطلق ختمًا خاصًا بالمستفيدين من "#مبادرة_طريق_مكة".https://t.co/p4aAcVdLRF#واس_عام pic.twitter.com/qiePnmDv7F
— واس العام (@SPAregions) June 12, 2023