Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی، امریکی اور شنگین ٹورسٹ ویزا ہولڈرز کو سعودی عرب میں داخلے کی سہولت

مملکت میں قیام کے دوران  تمام قوانین اور ضوابط پر عمل کرنا ہوگا (فائل فوٹو: اے پی)
سعودی وزارت سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ یا شینگن کا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کےمستقل باشندے اب سعودی ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق داخلے کا منظم طریقہ کار وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے ذریعے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام وزارت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو مملکت آنے کے خواہشمندوں کے لیے داخلے کی سہولت فراہم کرنا ہے جس سے وہ مملکت کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ اس کے بھرپور ورثے اور تاریخ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔
امریکہ، برطانیہ یا شینگن ریاست سے ویلڈ سیاحتی یا کاروباری ویزا ہولڈرز کو ایک استثنا دیا جاتا ہے بشرطیکہ ویزا جاری کرنے والے ملک میں داخل ہونے کے لیے کم از کم ایک بار استعمال کیا گیا ہو۔
استثنیٰ ویزا ہولڈر کے خونی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ امریکہ، یورپی یونین یا برطانیہ میں مستقل رہائشیوں کو بھی داخلے کے وہی حقوق فراہم کرتا ہے۔
مستقل رہائشی بھی خونی رشتہ داروں کو آمد پر ویزا کے ذریعے مملکت تک رسائی دے سکتے ہیں۔
ترمیم شدہ سیاحتی ویزا کے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ وزیٹرز کو مملکت میں قیام کے دوران  تمام قوانین اور ضوابط پر عمل کرنا چاہیے جس میں شناختی دستاویزات کو ہر وقت اپنے پاس رکھنا شامل ہے۔
حکام اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ سیاحتی ویزا رکھنے والوں کو حج سیزن کے دوران حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

شیئر: