Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں تیزہوائیں

مختلف علاقوں میں موسم غیرمعمولی رہنے کا امکان ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم غیرمعمولی رہنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ کو جازان ، عسیر ، الباحہ اورمکہ ریجن کے پہاڑی علاقوں میں تیز اوردرمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
موسمی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجران ، مدینہ منورہ کے جنوبی علاقے اورریاض ومشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔ گرد وغبار کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
بحراحمر میں ہوا کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سے چلے گی جس کا رخ شمال مغربی سے شمالی سمت میں ہوگا۔
دریں اثنا جمعرات کو طائف کے پہاڑی سلسلے شفا میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے علاقے میں موسم کافی بہتر ہوگیا۔ 
ژالہ باری کی وڈیوسوشل میڈیا پرغیرمعمولی طورپروائرل ہو گئی جس کے بعد قریبی شہروں سے لوگ تفریح کےلیے طائف گئے۔

شیئر: