Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی پاکستانی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال ہوا (فوڈو: ٹوئٹر سعودی سفارتخانہ)
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعے کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ’ دوران ملاقات میں خوشگوار بات چیت اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال ہوا‘۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے ٹویٹ کیا ’سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا‘۔
’سعودی عرب کے تعاون سے گرین فیلڈ یعنی نئی اور بین الاقوامی معیار کی آئل ریفائنری کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ آئندہ ایک دو ماہ میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی‘۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی عظیم قیادت کی بدولت یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكی نے پاک سعودی دوستی کی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ  سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران خوشگوار بات چیت ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: