Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ نیمل خاور نے چہرے کی سرجری کروا کر غلطی کردی؟

اداکارہ نیمل خاور کی سرجری سے قبل اور بعد والی تصاویر سوشل میڈیا ہر شیئر کی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہیں جن میں سے ایک اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور اور دوسری انہی کی طرح دکھنے والی خاتون کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بحث یہ ہے کہ کیا یہ تصویر نیمل خاور ہی کی ہے یا کسی اور کی؟ کیا نیمل خاور نے سرجری کرا لی ہے اور اگر سرجری ہو بھی گئی تو اسے اتنا بڑا ایشو بنانے کی کیا ضرورت ہے۔
جمعے کو کپڑوں کے برانڈ عاصم جوفا کے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نیمل خاور کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس سے کم از کم یہ تو واضع ہو گیا کے یہ اداکارہ نیمل خاور ہی ہیں۔
کہیں تو سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نیمل خاور کو پہچاننے سے انکار کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں سرجری نہیں کرانی چاہیے تھی اورانہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی۔
ٹوئٹر صارف مونا لیزا نے نیمل خاور کے حوالے سے لکھا کہ ’پہنچانی نہیں جا رہیں کہ یہ نیمل خاور خان ہیں، نیمل سرجری سے  پہلے خوب صورت تھیں اور اب انہوں نے چہرے کی سرجری کرالی ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’نیمل خاور نے جو اپنے ساتھ کیا، کیا انہیں اس کا پچھتاوا نہیں ہے؟ حمزہ (نیمل کے شوہر) انہیں ایسے کام کرنے سے روکتے کیوں نہیں؟‘
سوشل میڈیا یوزر دیا نے سرجری کے بعد شروع ہونے والی بحث پر کہا ہے کہ ’نیمل خاور کے موضوع پر ہونے والی بحث غیر اصولی ہے۔ سلیبریٹیز یہاں آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے نہیں ہیں وہ اپنی مرضی کے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ وہ جو مرضی تبدیلی کروائیں یہ ان کا مکمل اختیار ہے، بس یہ عوام کے فنڈز سے نہ کیا گیا ہو۔‘

 

ہری مرچ نامی ٹوئٹر ہیںڈل پر لکھا گیا کہ کہ ’ نیمل نے جو اپنے چہرے کے ساتھ کیا وہ پاگل پن ہے، یہ اب دوبارہ اپنی اصل حالت میں بھی نہیں آ سکتا۔ قدرتی خد وخال میں تبدیلی کروانے والوں کے لیے یہ سبق ہے۔ پلاسٹک کی شکلوں میں خوب صورت نہیں نظر آ سکتے۔‘

 

انفال جمیل لکھتی ہیں کہ ’نیمل خاور اب بھی خوب صورت نظر لگ رہی ہیں۔ انہیں انجوئے کرنے دیں وہ اپنے ساتھ جو بھی کر رہی ہیں۔ کہیں اور جا کر خامیاں نکالیں۔‘

 

عثمان کا کہنا کہ ہے کہ ’تصور کریں نیمل نے اپنی ناک بہتر دکھنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کیے۔ اور ان کے مداح بتا رہے ہیں کہ انہوں نے غلطی کر دی ہے۔‘

 

شیئر: