Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے عرب اور مسلم ممالک کے حج وفود کا خیر مقدم کیا

سعودی عرب کو حرمین شریفین کے نگہبان ہونے کا اعزازحاصل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے منگل کو کئی عرب اور مسلم ممالک کے سرکاری حج مشنوں کے سربراہوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان جو ریجن کی حج و وزٹ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں اس موقع پر کہا کہ’ سعودی عرب کو مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور سے اور اب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حرمین شریفین کے نگہبان ہونے کا اعزازحاصل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ عازمین مناسک حج بحفاطت مکمل کریں اور وہ بخیریت اپنے گھروں کو واپس جائیں‘۔
حج مشنوں کے سربراہوں نے مملکت کی قیادت کی جانب سے حج کے موثر انتظامات  خاص طور پر کورونا وبا کے دوران کردار کی تعریف کی۔

شیئر: