لائبریری کے ہولڈنگز سے مخطوطات، نایاب کتابیں، تصاویر، سکے اور چھوٹے نمونے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
نمائش جو ایک ماہ تک جاری رہے گی کا مقصد عرب اور اسلامی ورثے میں حج ثقافت کے اہم پہلوؤں کو پیش کرنا ہے۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری 1740 کے بعد سے مشرق، عرب اور اسلامی دنیا کے مشہور فوٹوگرافروں کی جانب سے لی گئی آٹھ ہزار 100 نایاب تصاویر کا ایک وسیع ذخیرہ رکھتی ہے۔
ان نایاب تصاویر میں سے 40 تصاویر ان مشہور مسافروں کی ہیں جنہوں نے مملکت کی بنیاد رکھنے سے پہلے اور بعد میں اس کا دورہ کیا تھا۔
ان تصاویر میں میجر جنرل محمد صادق پاشا اور انڈین حاجی احمد مرزا کی تصاویر شامل ہیں جو 115 سال پرانی ہیں۔
دیگر تصاویر 1936 میں مصری حج مشن کے ذریعے حاصل کیے گئے مختلف مناظر کی ہیں۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں مصری امام السیوطی کے لکھے ہوئے ایک ہزار 505 نادر نسخے بھی موجود ہیں جو مقدس شہروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
نمائش کے علاوہ سعودی عرب میں مقدس مساجد کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس حج سیزن میں 20 فیلڈ اور ڈیجیٹل نمائشوں کا افتتاح کیا۔
ان میں سے کچھ نمائشیں مسجد الحرام کے اندر ہوں گی باقی مکہ مکرمہ اور جدہ کے مقدس مقامات کی سیاحت کے لیے ہوں گی۔
یہ نمائش زائرین کو دو مقدس مساجد کی تاریخ اور ان کی ترقی کے مراحل کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرے گی۔