سعودی طلبہ نے یورپی فزکس اولمپیاڈ میں ایوارڈز جیت لیے
اولمپیارڈ کے ساتویں ایڈیشن میں 38 ممالک کے 181 طلبہ نے حصہ لیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے یورپی فزکس اولمپیارڈ میں چار ایوارڈز جیتے ہیں۔
جرمنی نے یورپی فزکس اولمپیارڈ 2022 کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کی جو 16 سے 20 جون تک جاری رہا۔
اولمپیارڈ کے ساتویں ایڈیشن میں 38 ممالک کے 181 طلبہ نے حصہ لیا۔
اخبار 24 کے مطابق الاحسا کے مازن الشخص، الشرقیہ کے محمد البرکات، جدہ کے حسین قدح نے براؤنز میڈل حاصل کیا انہوں نے دوہزار گھنٹے یا اس سے زیادہ کی تربیت حاصل کی تھی۔
مکہ مکرمہ کی طالبہ روز السندی جنہوں نے 1700 گھنٹے ٹریننگ حاصل کی تھی، غپ تعریفی سند حاصل کی۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت تعلیم اور ’موھبہ‘ ادارے سے منسلک طلبہ اولمپیارڈ سے مجموعی طور پر 17 میڈلز جیت چکے ہیں۔
یورپی فزکس اولمپیارڈ میں شریک سعودی ٹیم نے منتخب ٹرینرز سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔ ٹرینرز کا تعلق سعودی عرب اور مختلف ممالک سے تھا۔ سعودی طلبہ و طالبات کو متعدد امتحانات سے گزارا گیا تھا۔