Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200 سعودی طلبہ کی ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ کوالیفائرز میں شرکت

شرکا عالمی چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے (فوٹو: سکرین شاٹ)
200 سے زیادہ سعودی طلبہ اور 90 ٹرینرز نے 2022 کے ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ کے فائنل کوالیفائرز میں حصہ لیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تین روزہ فائنل کوالیفائرز کا اہتمام سعودی وائرلیس سپورٹس اینڈ ریموٹ کنٹرول سپورٹس فیڈریشن اینڈ روبوٹ نے 11 سے 13 اکتوبر تک ریاض کے شاہ سلمان سائنس اوسیز میں کیا تھا۔
’مائی روبوٹ، مائی فرینڈ ‘تھیم پر مشتمل 9 سے 19 سال کی عمر کے بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مملکت کی شرکت اور نمائندگی کے ذریعے، وزارت تعلیم کا مقصد پانچ شعبوں میں طلبہ کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
فیوچر انوویٹر اور روبوٹ ٹاسکس کیٹیگریز میں شرکا کو سمارٹ روبوٹک سلوشنز بنانے تھے اور بے ترتیب کاموں کو انجام دینے کے لیے سمارٹ روبوٹس کو ڈیزائن اور پروگرام کرنا تھا۔
فیوچر انجینئر کیٹاگری میں شرکا نے انجنیئرنگ ڈیزائن، پروگرامنگ کی مہارت اور مصنوعی ذہانت کو یکجا کرکے سیلف ڈرائیونگ کار کا ماڈل بنایا۔
ورچوئل روبوٹ چیلنج کا مقصد روبوٹ پروگرامنگ کے ذریعے طلبہ کی تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
شرکا عالمی چیمپئن شپ میں مملکت کی نمائندگی کریں گے جو رواں برس نومبر میں جرمنی میں 90 سے زائد ممالک کے حریفوں کے ساتھ ہو گی۔
وزارت عالمی سطح پر مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ورچوئل روبوٹ چیلنجز کی پیشرفت کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

شیئر: