Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشین عازمین مکہ روٹ کے تحت خدمات پر شکرگزار ہیں

کوالالمپور ائیرپورٹ سے عازمین کے لیے حج آپریشن بدھ کو مکمل ہو جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
ملائیشین حج آپریشنز کے سربراہ سید صالح  عبدالرحمن نے سعودی عرب کے مکہ روٹ اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدھ کو عازمین کا آخری گروپ کوالالمپور سے روانہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملائیشیا ان سات مسلم اکثریتی ممالک میں شامل ہے جہاں سے سعودی عرب نے فلیگ شپ مکہ روٹ کا آغاز کیا ہے۔

روٹ مکہ کے تحت حج خدمات پر مملکت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ فوٹو این ایس ٹی

مکہ روٹ میں ملائیشیا کے علاوہ دیگر چھ ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مراکش، ترکی اور آئیوری کوسٹ شامل ہیں۔
ملائیشین حج آپریشنز کے سربراہ نے بتایا ہے کہ مکہ روٹ کے اقدام نے عازمین حج کا سفر آسان بنانے میں نمایاں مدد کی ہے اور ہم پانچ سال سے ان خدمات سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں، ہم اس پر مملکت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مکہ روٹ کا اقدام ملائیشیا کے عازمین حج خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کے لیے بہت آسان، موثر اور مددگار ثابت ہوا ہے۔

مکہ روٹ میں ملائیشیا کے علاوہ  پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مراکش، ترکی اور آئیوری کوسٹ شامل ہیں۔ فوٹواین ایس ٹی

2019 میں شروع ہونے والا مکہ روٹ پروگرام عازمین حج کے  لیے ویزہ، کسٹمز اور صحت سہولیات کو  روانگی کے ائیرپورٹ پر ہی مکمل کرتا ہے جس کے باعث انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑتی۔
مللائیشیا سے اس سال 31600 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔
ملائیشیا سے آنے والی مکہ روٹ اقدام کے تحت خصوصی  پروازوں کا حج آپریشن کوالالمپور ائیرپورٹ سے بدھ کو مکمل ہو جائے گا۔
 

شیئر: