Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی اسٹونیا کی وزیر اعظم سے ملاقات

سعودی قیادت کا پیغام اسٹونیا کے وزیراعظم کو پہنچایا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے سرکاری دورے کے دوران بدھ کو دارالحکومت ٹالین میں اسٹونیا کی وزیراعظم کاجا کالس سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام اسٹونیا کے وزیراعظم کو پہنچایا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر اور اسٹونیا کے وزیراعظم نے تعاون اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

شیئر: