Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے ولی عہد سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے اتوار کو سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی وزیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور سرمایہ کاری میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: