Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی دعوت پر آنے والے عازمین حج نے عمرہ ادا کیا

 عازمین حج نے جمعے کی  نماز مسجد الحرام میں ادا کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
دنیا کے 90 ملکوں سے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر حج کے لیے آنے والے 1300 مہمانوں نے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمرہ کیا ہے۔  
یاد رہے کہ وزارت اسلامی امور و دعوت رہنمائی شاہی مہمانوں کے حج انتظامات کررہی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہی دعوت پر آنے والے عازمین نے جمعے کی  نماز مسجد الحرام میں ادا کی۔ 

تمام شاہی مہمان ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

 مہمان عازمین نے فریضہ حج شاہی ضیافت میں کرانے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔
تمام شاہی مہمان ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہیں۔
 خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔

شیئر: