Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج عازمین کی خصوصی ایمبولینسوں میں حج کےلیے روانگی

بیمارعازمین کو 16 خصوصی ایمبولینسز میں منتقل کیا جارہا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حکام نے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین  کو فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے حج مقامات پر منتقلی کے آپریشن کا آغازکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین حج جنہیں علاج کی غرض سے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ حج کی ادائیگی کے لیے منی اور میدان عرفات کے جنرل ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے قافلے کی صورت میں روانہ کیا گیا۔ 
بیمارعازمین کو 16خصوصی ایمبولینسز میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ان کے ہمراہ 83 طبی اہلکار جن میں ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر عملہ شامل ہے۔

 اکسیجن ٹینک اور پانچ احتیاطی ایمبولینسز بھی ہمراہ ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)

مدینہ ، مکہ شاہراہ الحجرہ پرچارایمبولینسوں کو اسٹینڈ بائی بھی رکھا گیا ہے۔ ایک ایمبولینس کو ہرقسم کے ہنگامی آلات سے لیس کرکے قافلے میں شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اکسیجن ٹینک اورپانچ احتیاطی ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔ 
بیمارعازمین کے ساتھ موجود افراد کےلیے خصوصی بس کا اہتمام کیا گیا ہے جو اسی قافلے کے ساتھ سفر کریں گے۔ علاوہ ازیں موبائل ورکشاپ کا یونٹس بھی قافلے کے ہمراہ موجود ہے۔ 

 طبی یونٹ کی نگرانی میں عرفات کے جنرل ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے ہر برس وزارت صحت کی جانب سے ایسے مریض عازمین جو بیماری کے باعث سفر حج کرنے سے قاصر ہوتے ہیں ان کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ وہ فریضہ ادا کرسکیں۔
ایسے عازمین کو خصوصی طبی یونٹ کی نگرانی میں عرفات کے جنرل ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے تاکہ وہ وقوف عرفہ کرسکیں بعدازاں انہیں منی کے ہسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: