منارہ الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم خطبہ حج کا ترجمہ نشر کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی میں زبان و ترجمے کا ادارہ اس سال حج سیزن میں اردو سمیت بیس زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کرے گا۔
عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطاب جنرل پریذیڈنسی کی زبان و ترجمے کے ادارے کی طرف سے کیے گئے اہم کاموں میں سے ایک ہوگا۔
ادارے کے نائب جنرل صدر احمد الحیمدی نے بتایا کہ خطبہ حج کا ترجمہ ادارے کے 2024 کے سرٹیٹجک پلان کے مطابق ہے۔
ادارہ خدمات کی فراہمی میں توسیع کے بعد 20 بین الاقوامی زبانوں فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہاؤسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی، فلپائنی اورفلپائنی میں خطبہ حج کا ترجمہ کرے گا۔
منارہ الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم، قراان وسنت چینلز اور 10 ایف ایم ریڈیو خطبہ حج کا ترجمہ نشر کریں گے۔
یاد رہے کہ 2017 میں پہلی مرتبہ پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا۔ بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئی۔ 2022 میں زبانوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔
العربیہ کے مطابق خطبہ حج کا ترجمہ نشر کرنے کےلیے’منارات الحرمین‘ پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
جنرل پریذیڈنسی انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت انجینیر وسام بن محمد مقادمی نے کہا کہ میدان عرفات کے خطبہ کے ترجمے کے منصوبے کا مقصد مسلمانوں کو ڈیجیٹل دنیا کو استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج سننے اور دیکھنے کے قابل بنانا ہے۔
یہ سروس مسجد حرام کے منارات حرمین پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے دنیا بھر میں 500 ملین سے زیادہ افراد تک پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہے