Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواب دیکھا کہ گھوڑے پر سوار ہو کر حج کےلیے جارہی ہوں‘

شاہی ضیافت میں حج کی خوشی ناقابل بیان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
شاہی ضیافت میں فریضہ حج کےلیے سعودی عرب آنے والی فلسطینی خاتون نعمہ العروری نے کہا ہے کہ’ حج پر آنے کی خوشی بیان سے باہر ہے‘۔  
سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے نعمہ العروری نے کہا کہ سعودی عرب نے میرے ہموطنوں کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی۔ شاہی ضیافت میں حج کی خوشی ناقابل بیان ہے۔
یہ کہتے ہوئے فلسطینی عازم حج کی آنکھیں نم ہوگئیں تاہم انہوں نے اسے خوشی کے آنسو قرار دیا۔
نعمہ العروری نے کہا کہ ’ایک عرصے سے خواب دیکھ رہی تھی کہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر حج کے لیے جارہی ہیں۔ خواب پورا ہونے پر خوشی بیان سے باہر ہے‘۔ 
ایس پی اے کے مطابق شاہی دعوت پر آنے والی 65 سلہ فلسطینی فاطمہ زید عبداللہ نے کہا کہ’ فریضہ حج  اور عمرہ ادا کرنے زندگی کی خواہش تھی جو اب پوری ہورہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکام نے تمام فلسطینی عازمین حج کو بہترین رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی ہیں’۔
ایک اور فلسطینی عازم حج منال الاسود نے کہا کہ ’فریضہ حج کےلیے سعودی عرب آنے کی امید نہیں تھی تھی تاہم شاہی دعوت پر ایک خواب جس کا ایک دہائی سے انتظار تھا پورا ہوا ہے‘۔

شیئر: