Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیکیورٹی اہلکار سادہ اور مہربان، مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سیکیورٹی اہلکار چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کرتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
دنیا کے بیشتر ملکوں میں سیکورٹی یا پولیس اہلکاروں کا ایک خوف ہوتا ہے لیکن سعودی عرب میں ایسا نہیں ہے۔
حج خدمات پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بہت سادہ اور مہربان ہیں۔
اخبار 24 اور العربیہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں  کی انسانی ہمدردی کے مناظر مناسک حج کے دوران مسلسل دیکھے جارہے ہیں۔
انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کے ان مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 


سیکیورٹی اہلکار کہیں کسی بچے کو اٹھائے ہوئے، حجاج کی پیشانی چومتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

 سیکیورٹی اہلکار کہیں کسی بچے کو اٹھائے ہوئے، حجاج کی پیشانی چومتے ہوئے، انہیں گرمی سے بچانے کے سرپر پانی کی پھوار ڈالتے ہوئےِ راستہ بھولنے والوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
میدان عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں تعینات سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش رہے اور انسانی ہمدردی اور خدمت کی مثالیں قائم کیں۔
شدید دھوپ اور گرمی کے باجود سیکیورٹی اہلکار چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کرتے رہے۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سعودی سکیورٹی اہلکار کس طرح نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
 سعودی اہلکار نابینا خاتون سے انتہائی شفقت اور نرمی سے گفتگو کر رہا ہے اور اس خاتون نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکار کی وردی کو پکڑا ہوا ہے۔

شیئر: