شاہ سلمان مرکز: پاکستان کے 7 اضلاع میں قربانی گوشت کی تقسیم
قربانی گوشت سے 79 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ (فوٹو سعودی سفارتخانہ اسلام آباد)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا ہے کہ پاکستان کے 7 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم شروع کردی گئی۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر 1700 بھیڑوں کی قربانی کا گوشت مستحق اور متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ تاکہ نادار افراد بھی عید کے دن قربانی کے گوشت سے مستفید ہوسکیں۔
کنگ سلمان مرکز کے قربانی گوشت پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع (نوشہرہ، ڈی آئی خان، سوات، دیر اپر، کوہستان، مردان اور چارسدہ) میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔
یہ پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس سے پاکستان میں 79 ہزار 331 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں