مصنوعی ذہانت ’حکومتی حکمت عملی‘ کے شعبے میں سعودی عرب سرفہرست
اتوار 2 جولائی 2023 21:35
اس شعبے میں جرمنی دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے ’حکومتی حکمت عملی ‘ کے شعبے میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جس میں دنیا کے 60 ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انڈیکس برطانیہ بیسڈ نیوز ویب ٹورٹوائز کی جانب سے جاری کردہ گوبل رینکنگ انڈیکس میں سے ایک ہے۔
نیوز ویب ٹورٹوائز کے ماتحت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی مشاورتی کونسل درجہ بندی کا کام کرتی ہے۔
کمپنی سو سے زیادہ سٹینڈرڈ کی بنیاد پر مختلف ملکوں میں مصنوعی ذہانت کی سرکاری سٹریجک کے شعبے کا فیصلہ کرتی ہے۔ ان میں سات نمایاں سٹینڈز میں حکومتی حکمت عملی، تحقیق، ترقی، ہنر، انفراسٹریکچر، آپریٹنگ ماحول اور تجارت شامل ہیں۔
ساٹھ ملکوں کے گراف میں سعودی عرب نے حکومتی حکمت عملی کے شعبے میں پہلے، جرمنی دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔
کمپنی کے ماہرین نے انڈیکس میں سعودی عرب کو سو فیصد نمبر دیے۔
سعودی عرب ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی سدایا کے قیام کے بعد سے مصنوعی ذہانت پر کام رہا ہے۔