Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سہولتوں کے حوالے سے سرفہرست

ریاض ایئر پورٹ پر مسافروں کی تعداد 15 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو مملکت کے دیگر انٹرنیشنل ایئر پورٹس کے مقابلے سروس کی سطح اور سفری تجربے کی کیٹیگری میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے اپریل میں 64 فیصد کمٹمنٹ ریٹ حاصل کرنے کے لیے سرفہرست مقام حاصل کیا اگرچہ مارچ میں یہ 82 فیصد سے کم ہو گیا تھا۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق کنگ خالد ایئر پورٹ پر سالانہ ہینڈل کیے جانے والے مسافروں کی تعداد 15 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
اتھارٹی نے ایئر پورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 14 اہم انڈیکیٹرز مقرر کیے ہیں۔ ان میں مسافروں کا چیک اِن سے انتظار کا وقت، سکیورٹی طریقہ کار اور سامان کے دعووں میں گزارا گیا وقت شامل ہے۔
اس تحقیق میں پاسپورٹ اور کسٹم اسکریننگ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 36 فیصد کمٹمنٹ ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جو کہ ایک ماہ قبل 73 فیصد سے کم تھا۔
مملکت بھر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی دوسری کیٹاگری میں جہاں سالانہ مسافروں کا حجم پانچ سے 15 ملین تک ہے، مدینہ کا شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ 73 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس کے بعد دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ تھا جس کی کمٹمنٹ کی شرح 64 فیصد تھی۔
ابہا کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ مملکت کے انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی تیسری کیٹاگری میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 100 فیصد شرح کے ساتھ سالانہ مسافروں کی تعداد دو سے پانچ ملین کے درمیان ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ’جیزان کا کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز ایئر پورٹ اپریل میں 73 فیصد کمٹمنٹ ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے‘۔
چوتھی کیٹیگری میں قصیم میں الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے نمبر پر رہا۔ یہ 100 فیصد کمٹمنٹ ریٹ کی شرح کے ساتھ سالانہ دو ملین سے کم مسافروں کو ہینڈل کرتا ہے اور مملکت بھر کے دیگر ایئر پورٹس کے مقابلے پروازوں کی روانگی اور پہنچنے کے لیے اوسطاً زیادہ انتظار کا وقت رکھتا ہے۔
ڈومیسٹک ایئر پورٹس کی پانچویں کیٹاگری میں مطار عرعر المحلي ایئر پورٹ نے روانگی اور پرواز کی آمد کے اوسط انتظار کے وقت میں دیگر تمام ایئر پورٹس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: