Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی وطن واپسی، سفر کو آسان بنانے کے لیے ہدایات کیا ہیں؟

بیگ کو رسی سے باندھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کو وطن واپسی کے حوالے سے سفر کی دشواریوں سے بچنے کے لیے چار مشورے دیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج نے بیان میں کہا ہے کہ ہوائی جہاز سے سفر کے مسائل سے بچنے کے لیے چار باتوں کا خیال رکھیں۔
1۔ پرواز کی تاریخ اور وقت دریافت کریں۔
2۔ مقررہ وقت سے کافی پہلے سامان تیار کر لیں۔ 3۔ ٹکٹ پر درج وزن کی حد کی پابندی کریں۔ 4۔ ٹکٹ میں درج وقت پر ایئر پورٹ پہنچنے کا اہتمام کیا جائے۔ 
علا وہ ازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حجاج کو ممنوعہ سامان کی شکل، سائز سے آگاہ کرنے کے لیے تفصیلات جاری کی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام نے حجاج کو ایسے سامان کی شکل و سائز سے بھی مطلع کیا ہے جسے لے جانے کی اجازت ہے۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام کا کہنا کہ اگر حجاج ممنوعہ سامان ہمراہ نہیں لائیں گے تو ان کی سفری کارروائی جلدی اور آسانی سے نمٹ جائے گی۔ 
ایئرپورٹ حکام کے مطابق غیر منظم اور دائرہ نما سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی طرح کپڑے میں لپٹے ہوئے بیگ نہیں لے جائے جا سکتے۔
بیگ کو رسی سے باندھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ لمبوترے سامان لے جانے پر بھی پابندی ہے۔ خلاف قانون وزن والے سامان لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
’حجاج جو سامان اپنے ہمراہ لے جاسکتے ہیں اس کی بنیادی شرط یہ  اس کا سائز متوازن اور فضائی کمپنی کی شرط کے عین مطابق ہونا ہے۔‘

شیئر: