Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری سکیم کے تحت پاکستانی حجاج مفت آب زمزم کیسے حاصل کریں؟

ایئر پورٹ پر 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل حجاج کو فراہم کی جائے گی( فائل فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ’سرکاری حج پیکیج میں 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل کی مفت فراہمی شامل ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’سرکاری حج پیکیج میں سیرین ایئر اور سعودی ایئرلائن اپنے مسافروں کو سعودی ایئرپورٹس پر 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل ایک بوتل فراہم کرنے کی پابند ہیں‘۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) اور ایئر بلیو پاکستان پہنچنے پر 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل حجاج کو مہیا کرے گی۔
وبیان میں کہا گیا کہ ’ایئرپورٹ پر زمزم نہ ملنے کی صورت میں وزارت، ایئرلائنز اورڈایکٹوریٹ آف حج کے فوکل پرسن کے نمبرز پر رابطہ کیا جائے‘۔
یاد رہے کہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز اتوار دوجولائی سے ہو گیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ’پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کا آغاز کر دیا۔ اتوار کو چار پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔‘
ترجمان نے کہا کہ ’پی کے 832 جدہ سے 432 حجاج کولے کر اتوار کو3 بج کر 20 منٹ پر کراچی پہنچی۔‘
’پی کے 760 جدہ سے 323 حجاج کے ہمراہ لاہور پہنچی۔ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیرپورٹ انتظامیہ نے استقبال کیا۔‘
 پی کے 762 جدہ سے 392 حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچی، وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹرمحمد طلحہ محمود بھی مسافروں کے ہمراہ جدہ سے پہنچے اور حجاج کا خیرمقدم کیا۔
 پی آئی اے کی چوتھی پرواز پی کے 740 جدہ سے276 حجاج  کے ہمراہ پشاور پہنچ رہی ہے۔ 
بیان کے مطابق جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔
 خیال رہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا۔

شیئر: