Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی کاروں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے لیے نیا طریقہ کیا ہے؟

منافع کے مارجن کے طریقۂ کار کو استعمال کرنے کے لیے شرائط ہیں۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں سیکنڈ ہینڈ کاروں کے کاروبار کو حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرانے کے ساتھ بڑے ریلیف کی توقع ہے جو استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو کم کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے ایک نیا آپشن متعارف کرایا ہے جس میں قابل استعمال کاروں کے منافع کے مارجن پر فروخت کی قیمت کے بجائے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا حساب لگایا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ انیشیٹو خاص طور پر کار ٹریڈنگ کے کاروبار سے منسلک افراد کو پورا کرتا ہے۔
اتھارٹی نے منافع کے مارجن کے طریقۂ کار کو استعمال کرنے کے لیے کچھ شرائط پر زور دیا جن میں کار کو انتظامیہ کی طرف سے ’کوالیفائیڈ استعمال شدہ کار‘ کے طور پر درجہ بندی کرنا اور پہلے ملک میں استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید برآں گاڑی فرورخت کرنے والے کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقاصد کے لیے اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر اور کار ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کے لیے لائسنس کا حامل بھی ہونا چاہیے۔
کوالیفائیڈ استعمال شدہ کاروں کے لیے منافع کے مارجن کے طریقۂ کار کو استعمال کرنے کے لیے اہل تاجروں کے لیے اتھارٹی سے منظوری بھی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ مملکت کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منافع کے مارجن کا طریقہ لازمی نہیں ہے اور موجودہ نقطہ نظر کی بنیاد پر ٹیکس اب بھی پوری رقم پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔
کوالیفائیڈ استعمال شدہ کاروں کے منافع کے مارجن کے حساب کے طریقہ کار سے متعلق کسی بھی استفسار کو حل کرنے کے لیے افراد اتھارٹی کے متحد رابطہ مرکز نمبر تک پہنچ سکتے ہیں جو 24/7 چلتا ہے۔

کار ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کے لیے لائسنس کا حامل بھی ہونا چاہیے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

مملکت کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اپریل میں اعلان کیا کہ سال 2021 یا 2022 کے دوران 150 ملین ریال سے زیادہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے تابع ٹیکس دہندگان کو فتوورا پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے ای انوائسنگ سسٹم کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب اتھارٹی نے یکم نومبر 2023 کو شروع ہونے والی ای انوائسنگ کے دوسرے مرحلے کی چوتھی لہر میں اداروں کے انتخاب کے معیار کے طور پر محصولات کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔
اتھارٹی نے نوٹ کیا کہ دوسرے مرحلے میں اضافی ضروریات کا مطالبہ کیا جاتا ہے جسے جنریشن فیز بھی کہا جاتا ہے اور یہ بتدریج اور گروپس میں کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے کی چند اہم ضروریات میں ٹیکس دہندگان کے الیکٹرانک بلنگ سسٹم کو فتورہ پلیٹ فارم سے منسلک کرنا اور ایک مخصوص فارمولے کی بنیاد پر الیکٹرانک انوائس جاری کرنا شامل ہیں۔

شیئر: