Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی کا اعلان

تفصیلات کے لیے رابطہ سینٹر 19993 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
 سبق اور عکاظ اخبار کے مطابق زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ پرانی گاڑیوں کے سودے کی مجموعی رقم کے بجائے منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس  لیا جا سکے گا۔ عمل درآمد یکم جولائی 2023 سے کیا جائے گا‘۔ 
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ منافع کے مارجن  کے حساب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اختیار پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کی غرض سے دیا جا رہا ہے‘۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا طریقہ لازمی نہیں۔ اس کا اختیار دیا گیا ہے۔ سودے کی پوری رقم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگایا جا سکتا ہےّ۔ 
منافع کے مارجن کے اصول کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی بعض شرائط مقرر کی گئی ہیں۔
 اہم  یہ ہے کہ پرانی گاڑی قابل استعمال اور اتھارٹی کی جانب سے اس کی منظوری حاصل ہو۔ گاڑی کی سعودی عرب میں موجود گی اور یہاں استعمال  کیے جانا ضروری ہے۔
گاڑی فروخت کرنے والا اتھارٹی کے پاس ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والے فریق کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ 
 پرانی گاڑیوں کے کاروبار کا پرمٹ بھی شرائط میں شامل ہے۔ کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ قابل استعمال پرانی گاڑیوں کے منافع کے مارجن (پرافٹ مارجن) کا طریقہ کار استعمال کرنے کی اجازت موجود ہو۔ 
اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پرانی قابل استعمال گاڑی فروخت کرنے کے حوالے سے منافع کے مارجن کی تفصیلات جاننا ہوں تو رابطہ سینٹر 19993 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
اس پر رابطے کی سہولت 24 گھنٹے ہے۔ علاوہ ازیں الزکاۃ والضریبہ و الجمارک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں جبکہ ای میل کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: