Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت منگل کو سب سے زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کیا رہا؟

لاحسا اور الخرج میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 4 جولائی 2023 کو الاحسا اور الخرج مملکت کے گرم ترین شہر رہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں منگل کو سب سے کم درجہ حرارت  19 سینٹی گریڈ ابہا میں ریکارڈ کیا گیا۔ الاحسا اور الخرج میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ منگل کو مدینہ منورہ، ریاض، دمام، بریدہ، الصمان، التنھات، شرورۃ، الدھنا، عرفات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا‘۔ 
قومی مرکزکے مطابق’ منگل کو کم درجہ حرارت کے حوالے سے القریات دوسرے نمبر پر رہا جہاں 21 سینٹی گریڈ رہا۔ الباحہ میں درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔ 

شیئر: