جمعہ کو مکہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہے گا
ابھا شہر میں پارہ سب سے کم رہنے کی توقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں گرمی سب سے زیادہ جبکہ ابھا میں درجہ حرارت کم رہے گا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری رہنے کا امکان ہے جو دیگرشہروں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔
الاحسا میں پارہ 45 ڈگری جبکہ مدینہ منورہ اورینبع میں 44 ، حفر الباطن، بادی الدواسر اورالخرج میں پارہ 43 ڈگری تک پہنچے گا۔
موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ریاض ، دمام ، شرورہ ، العلا اوررفحا میں 42 ڈگری جبکہ جدہ ، تبوک اوربریدہ میں 41 ، حائل ، سکاکا اورجازان میں 38 ، طریف اورطائف میں 34 ، الباحہ میں 32 اورابھا میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت ابھا میں رہنے کا امکان ہےجو 19 ڈگری ہوگا جبکہ طائف میں 21 ، الباحہ میں 22 ، حائل ، شرورہ اورالقریات میں 25 ، ریاض الوجہ اورالخرج میں 29 ، مدینہ منورہ ، دمام ، جازان اورالقنفذہ میں 30 ڈگری جبکہ مکہ مکرمہ میں پارہ کم سے کم 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔