Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد، وزیر اعظم اور وزرا سے سعودی وزیر کی ملاقاتیں

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے (فوٹو: ایس پی اے)
کویتی ولی عہد، کویتی وزیراعظم، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع  اور کویتی وزیر داخلہ سے منگل کو سعودی وزیرمملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے قصر بیان میں سعودی وزی نے ملاقات کی۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات امیر کویت اور کویتی ولی عہد کو پہنچائے۔ 
کویتی ولی عہد نے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد ن کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات شہزادہ  ترکی کے حوالے کیے۔ 

کویتی وزیراعظم شیخ احمد  نواف الصباح سے قصر بیان میں ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے گہرے برادرانہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا برادرانہ ماحول میں جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ ترکی بن محمد نے کویتی وزیراعظم شیخ احمد  نواف الصباح سے بھی قصر بیان میں ملاقات کی۔
دونوں برادر ممالک کے منفرد تعلقات اور تعاون کے شعبوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


  تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ احمد الاحمد الصباح سے شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد عبدالعزیز کی ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے  درمیان دوطرفہ تعلقات اور ان کی ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ ترکی بن محمد نے کویتی وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح سے ملاقات میں برادرانہ ماحول میں بات چیت۔
 دوطرفہ منفرد تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد، شہزادہ ترکی کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل حمد بن  سلیمان السلیم اور ان کے ہمراہ موجود وفد کے اکان بھی موجود تھے۔ 

شیئر: