Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں شیخ احمد نواف الصباح کی سربراہی میں نئی حکومت تشکیل

شیخ احمد فہد الاحمد الصباح کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی )
کویت میں شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی سربراہی میں ایک نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نئی کابینہ میں پندرہ وزرا شامل ہیں۔ طلال خالد الاحمد الصباح نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ ہونگے جبکہ سعد حمد ناصر البراک کو وزارت پیٹرولیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔
شیخ احمد فہد الاحمد الصباح کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ سالم عبداللہ الجابر الصباح وزیر خارجہ جبکہ عثمان محمد العیبان کو وزیر تجارت بنایا گیا ہے۔

شیئر: