Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرندوں کی گرمی سے بچاؤ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

قومی جنگل اتھارٹی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے (فوٹو سبق)
امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل میں شدید گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے گہرے کنویں میں پناہ لینے والے پرندوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جو کہ ڈرونزکے ذریعے لی گئی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل اتھارٹی نے ٹوئٹر پر 3 پرندوں کی ایسی تصاویر جاری کیں جنہیں صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 41 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں 3 پرندے گہرے کنویں سے 32 میٹر کے فاصلے پر دھوپ سے بچنے کے لیے پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’یہ تصاویرڈرون کے ذریعے دوپہر دو بجے  لی گئی تھیں۔‘ 
اتھارٹی نے مذکورہ تصویر پر تبصرہ کیا ہے کہ ’دھوپ سے جان بچانے والے تینوں پرندوں کی پناہ گاہ کی تصویر ڈرون کا کارنامہ  ہے۔‘ 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جون کے پہلے ہفتے کے دوران امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نوعیت کا عظیم الشان پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ جس میں 40 سے زیادہ ڈرونز کے ذریعے محفوظ قومی جنگل کے ایک، ایک  حصے کی نگرانی کی جائے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: