Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزدوروں اور مردوں کے خلاف بھڑکانے والی غیرملکی خاتون یوٹیوبر کوقید و جرمانے کی سزا

جرمانے اور سزا کے بعد غیر ملکی خاتون کو بے دخل کردیا جائے گاـ (فوٹو سبق)
ابوظبی فوجداری عدالت نے مزدوروں اور مردوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی  معروف یوٹیوبر خاتون کو پانچ برس قید اور پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔
الامارات الیوم کے مطابق فوجداری عدالت نے حکم دیا ہے کہ قید کی مدت گزارنے اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد غیرملکی یوٹیوبر خاتون کو امارات سے بے دخل کردیا جائے۔ وڈیو کلپ بنانے میں استعمال کیا جانے والا موبائل ضبط کرلیا جائے۔
عدالت نے یوٹیوبر خاتون  کا اکاؤنٹ بند کرنے اور اسے انفارمیشن نیٹ ورک استعمال نہ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
ابوظبی پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پر وائرل  نفرت کے بیانیے کا نوٹس لیا تھا۔ یوٹیوبر خاتون کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی تھی۔
 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: