کویت کی 15 فیصد آبادی کروڑ پتی
قطر میں کروڑ پتیوں کی تعداد تین فیصد ہے (فوٹو: المرصد)
World Of Statistics نے آبادی کے لحاظ سے کروڑ پتی شہریوں والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق World Of Statistics کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کروڑ پتی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے کویت پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کویت کی 15 فیصد آبادی کروڑپتیوں پر مشتمل ہے۔‘
World Of Statistics کا کہنا ہے کہ عرب دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی شہری کویت کے بعد قطر میں ہیں۔ اس کی تین فیصد آبادی کروڑ پتیوں پر مشتمل ہے۔ عالمی سطح پر اس حوالے سے قطر کا نمبر 22 واں ہے۔
World Of Statistics کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں سب سے زیادہ کروڑ پتی آبادی کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں ہیں جس کی 15.5فیصد آبادی کروڑ پتیوں پر مشتمل ہے۔ اس حوالے سے ہانگ کانگ 15.3 فیصد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق سنگاپور 12.7 فیصد کروڑ پتیوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا 10 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں