Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت افغانستان میں سیلاب متاثرین میں غذائی اشیا تقسیم

اس امداد سے نو ہزار متاثرہ خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں آٹے کے ڈیڑھ ہزار تھیلے تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس امداد سے نو ہزار متاثرہ خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا یہ اقدام افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں سیلاب زدگان کی بنیادی ضروریات پوری کرکے معاشی بوجھ میں کمی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر ہے۔
سعودی عرب افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے غذائی اشیا فراہم کررہا ہے۔ 

شیئر: