Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کتنی دولت کے مالک ہیں؟

وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)
انڈین کرکٹرز وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کا شمار دنیائے کرکٹ کے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔
وراٹ کوہلی ابھی بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ساتھ ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگلور کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ایم ایس دھونی نے 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ ابھی بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور رواں برس ان کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے پانچویں بار ٹائٹل جیتا ہے۔
دونوں کھلاڑی جہاں دنیا بھر میں غیرمعمولی مقبولیت رکھتے ہیں وہیں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وراٹ کوہلی کے اثاثوں کی کل مالیت ایم ایس دھونی سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق انڈین کپتان ایم ایس دھونی کے اثاثوں کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ انڈین روپے ہے جو وراٹ کوہلی سے 10 کروڑ روپے کم ہے۔
انسٹاگرام پر 25 کروڑ 20 لاکھ فالوورز کے ساتھ کوہلی کے اکاؤنٹ کا شمار سوشل میڈیا کے چند بڑے اکاؤنٹس میں ہوتا ہے۔
ان کے اثاثوں کی مالیت 10 ارب 50 کروڑ انڈین روپے ہے جو انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں اس وقت سب سے زیادہ ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by StockGro (@stock_gro)

34 سالہ کرکٹر سات کروڑ انڈین روپے اپنے انڈین کرکٹ بورڈ کے ساتھ ’اے پلس‘ کونٹریکٹ سے کماتے ہیں۔ ان کی ایک ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ انڈین روپے ہے جبکہ انہیں ایک ون ڈے کھیلنے کے چھ لاکھ انڈین روپے ملتے ہیں۔
انہیں ایک ٹی20 میچ کھیلنے کے تین لاکھ انڈین روپے ملتے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بینگلور کی نمائندگی کرنے پر وہ سالانہ 15 کروڑ انڈین روپے کماتے ہیں۔
دوسری جانب ایم ایس دھونی کو ان کی آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز 12 کروڑ انڈین روپے دیتی ہے۔
ان کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری، سوشل میڈیا فیس، برانڈز اور ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ان کے اثاثوں کی کل مالیت 10 ارب انڈین روپے سے زیادہ ہے۔

شیئر: