Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں پٹرول ٹینکر میں آگ لگ گئی، ڈرائیور زخمی

زخمی ڈرائیور کو ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں شہری دفاع نے پیٹرول ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ زخمی ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 
عاجل نیوز نے ریجنل شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ ’پیٹرول ٹینکر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچے‘۔
 زخمی ڈرائیور کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔ 
شہری دفاع  کے مطابق ’فائر فائٹرز نے ٹینکر میں لگی آگ کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ٹینکرکے گرد مخصوص فوم کا سپرے کیا تاکہ آتشزدگی سے زیادہ نقصان نہ ہو‘۔  

شیئر: