سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ راشد بن صباح بن حمود بن صباح الخلیفہ کی وفات پر شاہِ بحرین کو تعزیتی مراسلہ بھجوایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مراسلے میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ راشد بن صباح بن حمود بن صباح الخلیفہ کی وفات کا علم ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔ ہم آپ اور مرحوم کے اہل خانہ کو گہرے خلوص کے ساتھ تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان پر اپنے رحم کی بارش کریں اور انہیں اپنے وسیع باغات میں جگہ عنایت کریں۔‘
’بے شک ہم اللہ کی ہی ملکیت ہیں اور انہی کے پاس ہمیں جانا ہے۔‘
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ راشد شاہی خاندان کی کونسل کا حصہ ہیں۔