شاہ سلمان اور ولی عہد کی پُل حادثے پر انڈین صدر سے تعزیت
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انڈیا میں پُل گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر انڈین صدر دروپدی مرمو کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے انڈٰین صدر کو بھجوائے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہم حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں، انڈیا کے عوام اور آپ سے دل کی گہرائی سے مخلصانہ تعزیت کرتے ہیں۔‘
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پیغام میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ سے، مرنے والوں کے اہل خانہ اور ہندوستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مخلصانہ تعزیت بھیجتے ہیں۔‘
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی انڈین صدر کو ایسا ہی تعزیتی پیغام بھجوایا گیا ہے۔
انڈین ریاست گجرات میں پل گرنے کا واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا تھا جب سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دیوالی اور چھٹھ پوجا کا تہوار مناتے ہوئے 230 میٹر طویل پل کے اوپر کھڑے تھے، اور ان میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔
پل گرتے ہی سینکڑوں لوگ دریائے ماتشو میں گر گئے تھے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔