Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے: ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سنچریوں کی برسات

امجد علی اور ایاز کے درمیان 161رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی ، کامران،عالم زیب،محسن، عدنان،ندیم، شریف،عرفان اور شاہدنے سنچریاں اسکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا
ناصر عباسی ۔ریاض
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن(آر سی اے) کے زیرِ اہتمام اور ویسٹرن یونین کے تعاون سے منعقدہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آٹھویں مرحلے میں سنچریوں کی برسات ہو گئی جبکہ شراکت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الخرج لیگ میں،پا ک شاہین کی ٹیم نے عامرہولیڈیزکو7وکٹوں سے شکست دی۔ـعامرہولیڈیزکی ٹیم نے5 وکٹوںکے نقصان پر218 رنزکا ہدف دیاجس میںشمس77رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جواب میں، پا ک شاہین کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.5اوورزمیں حاصل کر لیا ۔ عبدالسلام68 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔لاہور بادشا ہ نے لاہور لائنز کو 26 رنزسے مات دی۔لاہوربادشا ہ نے 8 وکٹوں کے نقصان188 رنزبنائے جس میںمدثرنے 59 رنز اسکور کئے ۔ سعود اور منصورنے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں لاہور لائنز کی ٹیم162 رنزپرڈھیرہو گئی عبیداﷲ92 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔ملک فہدنے3 وکٹیں لیں ۔کے ایف ایس ایچ ریاض وارئیرز کی ٹیم نے سماء ا سٹیل کو 8وکٹوںسے مات دی۔سماء اسٹیل کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر202 رنزکا ہدف د یا۔جواب میںکے ایف ایس ایچ ریاض وارئیرزکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف17.2اوورزمیں حاصل کر لیا جس میں ایازشاہ اور امجدعلی کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 161رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ ایازشاہ 88رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ امجدعلی 82 رنزبنا کر نمایاں رہے ۔ حریمالہ لیگ میں،الحربی سی سی کی ٹیم نے کشمیر اسٹرائیکرز کے خلاف42 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔الحربی سی سی نے 8وکٹوں کے نقصان پر206 رنز کا ہدف دیا جس میںسلمان نے 58رنز بنائے ۔ جواب میں،کشمیر اسٹرائیکرز 8وکٹوں کے نقصان پر164 رنز بنا پائی ۔ریاض بلوزکی ٹیم نے سنمارسی سی کو36رنز سے شکست دی۔ر یاض بلوز8وکٹوں کے نقصان پر220 رنز کا ہدف دیا جس میںظہیر نے 53 رنز اسکور کئے جبکہ ریاض نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں،سنمارسی سی کی ٹیم 184 رنز پرآل آؤٹ ہو گئی ۔ صادق اور شکیل نے3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فالکنزسی سی کی ٹیم نے پاکستان فالکنزریڈکو 78رنز سے مات دی ۔فالکنز نے4وکٹوں کے نقصان پر232رنز کا ہدف دیاجس میں کامران اکرم نے جار حانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 جبکہ فاروق سعید 85رنز بناکر نمایاں رہے ۔جواب میںپاکستان فالکنزریڈکی ٹیم154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔عتیق نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ سی سی کی ٹیم نے مسلم سی سی کو45 رنزسے مات دی۔فاسٹ سی سی نے 6وکٹوں کے نقصان پر252رنز کا ہدف دیاجس میں عالم زیب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 112رنزبنائے ۔جواب میں ،مسلم سی سی نے 7وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے ۔پاک فورس کی ٹیم نے لاہور بادشاہ گرین کے خلاف9 2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔پاک فورس نے 238رنز بنائے جس میںمحسن رسول نے136 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی ۔ جواب میںلاہور بادشاہ گرین 5وکٹوںکے نقصان پر 209 رنز بنا سکی جس میں جہا نگیر80 اور زاہدین 58رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ریاض واریرز کی ٹیم نے کے ایف ایس ایچ گرین کو63رنز سے مات دی۔ریاض واریرز نے213 رنز کا ہدف دیا۔ایازخواجہ نے 72رنز اسکور کئے جبکہ عظیم نے3 وکٹیں اپنے نام کیں ۔جواب میں کے ایف ایس ایچ گرین نے9 وکٹوںکے نقصان پر 150رنز بنائے۔ ایازخواجہ اورشکیل نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روڈایکو اسٹیلینزکی ٹیم نے ریاض فائٹرز کو 54رنز سے شکست دی۔ا سٹیلینز نے 7وکٹوںکے نقصان پر 248رنز بنائے، عدنان124 رنز بنا کرنمایاں رہے ۔جواب میں، ریاض فائٹرز کی ٹیم194 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی جس میں عمران یونس نے91 رنز اسکور کئے جبکہ ایاز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔فونٹی اسٹار کی ٹیم نے ریاض ایسزکے خلاف6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ریاض ایسزنے7وکٹوںکے نقصان پر 200رنز بنائے جس میں ندیم شاہ نے 101رنزکی شاندار اننگز کھیلی ۔ جواب میں،فونٹی اسٹارکی ٹیم نے میچ18.5 اوورز میں جیت لیا۔ بلال وانی69 رنز بنا کر نما یا ں رہے ۔ حائرلیگ میں،راوی سی سی کی ٹیم نے اتحادسی سی کو 4وکٹوں سے مات دی۔ اتحادسی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر175رنزکا ہدف دیا جس میںزین نے3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ راوی سی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 12.3اوورز میں حاصل کر لیاجس میں شہباز نے 44 اور عدنان نے 37رنز اسکور کئے۔گرین بنگلہ کی ٹیم نے پاک اسٹیلینز کو4وکٹوںسے شکست دی ۔ پاک اسٹیلینزنے 147رنز بنائے ۔ زاہدل نے 4وکٹیں اپنے نام کیں ۔ جواب میں، گرین بنگلہ کی ٹیم نے میچ 17.3 اوورز میں جیت لیا جس میںذاکر نے 52 رنز بنائے ۔ٹی بی سی سی کی ٹیم نے وائٹ اسٹارسی سی کو 85رنز سے شکست دی۔ٹی بی سی سی نے 2وکٹوںکے نقصان پر219 رنز کا ہدف دیا جس میںشریف کندار103 اورفیصل موگرل91رنز بنا کر نما یاںرہے۔ جواب میں،وائٹ اسٹارسی سی 134رنز بنا سکی ۔ شمیم جلیل نے 5جبکہ اسرارنے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پی ٹی آئی،ـسی سی کی ٹیم نے کشمیر الیون کو سنسنی خیز مقابلے میں4 رنز سے مات دی۔پی ٹی آئی ،سی سی کی ٹیم نے6 وکٹوںکے نقصان پر212 رنز کا ہدف دیا جس میں عرفان خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 110رنزاسکور کئے۔جواب میں،کشمیر الیون کی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا لیکن صرف 4رنز سے مات کھائی جس میں عامرصوفی 72 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ انڈین اسٹرائیکرز نے سلیمان الیون کو4وکٹوںسے شکست دی۔سلیمان الیون کی ٹیم نے 9وکٹوںکے نقصان پر196 رنز کا ہدف دیا۔ یوگی نیندا نے3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں ، انڈین اسٹرائیکرز نے میچ18.4 اوورز میں جیت لیا۔ سنیل نے63 رنز بنائے۔رمضان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ درعیہ لیگ میں کنگ لائنزالیون کی ٹیم نے لوزین سی سی کو7رنز سے شکست دی۔کنگ لائنزنے 7وکٹوں کے نقصان پر198 رنزکا ہدف دیا جس میںجیول نے 89 اور جاسم نے 51 رنزبنائے ۔جواب میں،لوزین سی سی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز تک محدود رہی۔طلال نے 67رنزبنائے۔ سہام سی سی کی ٹیم نے پروفیشنلز کرِیشن کو141رنزسے مات دی۔سہام سی سی کی ٹیم نے221 رنز کا ہدف دیا۔عامر نے 59 رنز بنائے۔فینل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں،پروفیشنلز کرِیشن کی ٹیم 80رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ ۔بٹگرام زلمی کی ٹیم نے ریاض رینوزکو113رنزسے مات دی۔شاہدخان101رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ پاکستان الیون کی ٹیم نے PTIٹائیگرز کو113رنزسے شکست دی۔جس میں زین 80 اور ولی 71رنز بنا کر نما یاںرہے ۔فیصل نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ریاض زلمی کی ٹیم نے فونکس سی سی کو 30رنز سے مات دی۔ ۔رضوان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: