Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں ملوث شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

یمن میں اسلحہ چلانے کی تربیت بھی حاصل کی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کے حکام نے دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ میں ملوث شخص کو موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ صالح بن سعید بن علی الکربی دہشت گردانہ سرگرمیوں او ردہشت گردی کی فنڈنگ میں ملوث اور ایک دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھا۔ 
وزارت داخلہ نے کہا کہ ’صالح بن سعید بن علی الکربی کو الودیعہ سرحدی چیک پوسٹ اور شرورہ میں محکمہ خفیہ کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے کا پہلے سے علم تھا اس نے دانستہ اس کی اطلاع نہیں دی تھی’۔  
بیان میں کہا گیا کہ ’الکربی نے منحرف رجحانات رکھنے والے عناصر کی پردہ پوشی کی اور ان کے بارے میں سیکیورٹی فورس کے  اہلکاروں کو اطلاع دینے سے گریزکیا۔ اس نے یمن میں اسلحہ چلانے کی تربیت بھی حاصل کی تھی‘۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ ’خصوصی عدالت نے مبینہ الزامات ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی۔ عدالتی فیصلے کی توثیق متعلقہ ادارے نے کی تھی‘۔ 
ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری ہونے پرمنگل کو مکہ مکرمہ ریجن میں سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: