Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 12 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 9 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.48روپے ہو گئی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73.97 اماراتی درہم 75.84، بحرینی دینار 736.07، عمانی ریال 720.73، کویتی دینار 903.75 اور قطری ریال کی قیمت 76.12 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 اور قیمت فروخت 281 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  73.2اور قیمت فروخت 74جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76.4 اور قیمت فروخت 77.2 روپے رہی۔

شیئر: