Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 11 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 23 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278.57 روپے ہو گئی ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.26 اماراتی درہم 75.84، بحرینی دینار 739.04، عمانی ریال 723.53، کویتی دینار 907.09 اور قطری ریال کی قیمت 76.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 اور قیمت فروخت 284.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  74.5اور قیمت فروخت  75جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.6 اور قیمت فروخت 78.5 روپے رہی۔

شیئر: