Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں غیرملکی کنویں میں گر کر ہلاک 

سعودی شہری دفاع کے اہلکاروں نے کنویں سے نعش نکال لی ( فوٹو: ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے ’ارتوازی کنویں‘ میں گر کر ایک ایشیائی ہلاک ہوگیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے نعش نکال لی۔
العربیہ اوراخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیمیں علاقے میں ریسکیو آپریشن کررہی ہیں۔
کنویں میں گر کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کےحوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ اخبار 24 کے مطابق ہلاک ہونے والے کا تعلق انڈیا سے ہے جبکہ سبق نے اسے پاکستانی بتایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں دو طرح کے کنویں ہیں۔ ایک ’الجوفی‘ کہلاتے ہیں۔ ان کنویں سے زیر زمین آبی ذخائر موٹر کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔
دوسری قسم کے کنویں ’ارتوازی‘ کہلاتے ہیں۔ ان کی شکل مختلف ہوتی ہے۔ یہ وہ کنویں ہیں جن کا پانی زمین کی دو تہوں کے درمیان محصور ہوتا ہے جسے سوراخ کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: