Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں کنویں میں گرنے والے شہری کو نکال لیا گیا

مخصوص ریسکیو کیبن کو کرین کی مدد سے کنویں میں اتارا گیا (فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’کنویں میں گرنے واالے شہری کو بحفاظت نکال لیاگیا۔ شہری کی حالت بہترہے‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ ’عسیر ریجن کے ایک کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی‘۔ 
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعلقہ ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔ مخصوص ریسکیو کیبن کوکرین کی مدد سے کنویں میں اتارا گیا۔ 
شہری کو بحفاظت نکالنے کےلیے شہری دفاع کی ٹیم نے کنویں کے اندر اور اطراف خصوصی طور پر روشنی کا انتظام بھی کیا تھا۔
شہری دفاع کا کہنا تھا’ متاثرہ شہری کو نکالنے کے بعد وہاں موجود طبی یونٹ نے اس کا معائنہ کیا بعدازاں اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔

شیئر: