سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سری لنکا میں پروفیشن ٹیسٹ پروگرام شروع کر دیا تاکہ سری لنکا سے سعودی عرب معیاری ہنرمند لائے جا سکیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے تحت 5 پیشے پلمبر، الیکٹریشن، گاڑیوں کا الیکٹریشن، کار مکینک اور ایئرکنڈیشن ٹیکنیشن آتے ہیں۔‘
وزارت افرادی قوت کا پروگرام ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ کے تحت 23 پیشے لائے جائیں شروعات مبینہ پانچ پیشوں سے کی گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ پروگرام اس سے قبل پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں شروع کیا جاچکا ہے‘۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ کا مقصد امیدوار کی قابلیت کو جانچنا ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اس کے لیے سب سے پہلے امیدوار کو پروفیشن ٹیسٹ گیٹ میں اندراج کرانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد تحریری امتحان اور پھر پریکٹیکل کی تاریخ دی جاتی ہے‘۔
لضمان جودة العمالة المهنية في المملكة؛ #وزارة_الموارد_البشرية_والتنمية_الاجتماعية تبدأ تفعيل برنامج "الفحص المهني" في جمهورية سيرلانكا في 5 تخصصات مهنية من أصل 23 تخصصًا مستهدفًا من قبل الوزارة. https://t.co/nxYayaqof0 pic.twitter.com/64Hk13q66q
— وزارة الموارد البشرية والتنمية الاجتماعية (@HRSD_SA) July 12, 2023