Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15منٹ کی ورزش سے توانا رہیئے

لندن.... برطانیہ میں فٹنس اور جسمانی صحت کے حوالے سے قائم ہونے والے مشہور ادارے’ ’یوشیپ“ ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی ٹرینر نادیہ فیئر ویدر نے کہا ہے کہ صرف 15منٹ کی باقاعدہ روزانہ ورزش سے اپنے آپ کو توانا اور چاق و چوبند رکھا جاسکتا ہے تاہم اس 15منٹ کی ورزش کے ساتھ مختلف اقسام کی چیری کو کھانا اور اسکا جوس پینا بھی ضروری ہے جبکہ گوشت کے طور پر ٹرکی کا گوشت پٹھوں کو مضبوط اور توانا رکھنے کیلئے زیادہ کارآمد پایا گیا ہے۔ نادیہ کا کہنا ہے کہ آپ اس نسخے کو آزما کردیکھیں اور پھر اسکے مثبت نتائج سے لطف اندوز ہوں۔ نادیہ نے ورزش کا طریقہ کار یہ بھی بتایا کہ پہلے تو آپ اپنی دونوںٹانگیں پھیلا کر کھڑے ہوں اور دونوں ہاتھوں میں کوئی وزنی چیز یا پانی کی ایک، ایک بوتل رکھ لیں ۔ اس وزن کو کچھ دیر تک اپنے ہاتھوں میں اٹھائے رکھیں اور پھر اسے کندھے تک لیجائے اور پھر ہاتھ نیچے گرائیں اور پھررفتہ رفتہ اپنی پھیلی ہوئی ٹانگوں کو سمیٹ لیں اور وزن یا بوتل کو اپنے سر پر رکھتے ہوئے ذرا سا دبائیں۔اس طرح 20مرتبہ کریں تو خا طر خواہ نتائج برآمد ہونگے۔ اس دوران آپ جو کچھ بھی اپنے کھانے کیلئے پکائیں اس میں ہلدی اور دار چینی کا سفوف آدھا آدھا چمچ ڈالیں اس سے پٹھے نہ صرف مضبوط ہونگے بلکہ اس میں پیدا ہونے والی خرابیاں بھی دور ہوجائیں گی۔ اچھے نتائج کیلئے لباس بھی آرام دہ ہواور ایسا ہو کہ جسم پر پوری طرح سے فٹ آتا ہو۔
 

شیئر: