Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: غیرملکی ورکرز کے لیے فیس بڑھانے کا منصوبہ تنقید کی زد میں

ڈاکٹرز ان یونائیٹ کے مطابق اس حکومتی فیصلے سے اس سے تارکین وطن کو این ایچ ایس استعمال کرنے کے لیے دوگنا ادائیگی کرنا پڑے گی (فائل فوٹو: اے پی)
برطانیہ کی سب سے پرانی میڈیکل یونین نے سرکاری شعبے کی اُجرتوں میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے بیرونی ممالک سے آئے ورکرز کے سرکاری نظام صحت استعمال کرنے کے لیے ادا کی جانے والی رقم میں اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈاکٹرز ان یونائیٹ، جو جونیئر ڈاکٹروں، جنرل پریکٹیشنرز اور ہسپتال کے کنسلٹنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام پر ’حیران ہیں‘، کیونکہ اس سے تارکین وطن کو نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) استعمال کرنے کے لیے دوگنا ادائیگی کرنا پڑے گی۔
وزیراعظم رشی سونک کی حکومت نے رواں ہفتے اساتذہ، ڈاکٹروں اور پولیس کی اُجرتوں میں پانچ سے سات فیصد کے درمیان اضافہ کرنے کی سفارشات کی منظوری دی ہے۔
رشی سونک نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ٹیکس بڑھانے یا قرضہ لینے کی تجاویز کو مسترد کر دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ’امیگریشن ہیلتھ سرچارج (آئی ایچ ایس) اور ویزا فیس میں اضافے سے ایک ارب پاؤنڈ آمدنی کا اضافہ ہو گا۔‘
برطانیہ میں زیادہ تر ملازمین کی تنخواہوں میں سے قومی انشورنس کی رقم کاٹ لی جاتی ہے، جس سے نیشنل ہیلتھ سروس کے ساتھ ساتھ ریاستی پینشن اور بے روزگاری کی سکیموں کی ادائیگی ہوتی ہے۔
دوسرے ورکرز کی طرح تارکین وطن عام ٹیکس کے ذریعے این ایچ ایس کی فنڈنگ میں حصہ ڈالتے ہیں۔
ڈاکٹرز ان یونائیٹ کے مطابق ’این ایچ ایس سرچارج کو 1200 پاؤنڈ سالانہ سے زیادہ کرنا ایک غیرمنصفانہ اضافی جرمانہ ہے۔‘
تنظیم نے اس حکومتی اقدام کو ’غیر اخلاقی اور غیرمنصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک ہی سروس حاصل کرنے کے لیے تارکین وطن پر ’دو بار ٹیکس‘ لگایا جاتا ہے۔‘
امیگریشن ہیلتھ سرچارج (آئی ایچ ایس) ابتدائی طور پر ’طبی سیاحت‘ کو روکنے کے لیے لایا گیا تھا، اب زیادہ تر تارکین وطن بریگزٹ کے بعد کے داخلے کے سخت قوانین کے تحت ادا کرتے ہیں۔

حکومت نے بڑی عمر کے افراد کے لیے امیگریشن ہیلتھ سرچارج کو بڑھا کر ایک ہزار 35 اور  پاؤنڈ 776 کرنے کی تجویز دی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جو شخص چھ ماہ سے زیادہ قیام کرتا ہے اسے ویزا فیس کے علاوہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔
18 سال سے زائد عمر کے افراد سالانہ 624 پاؤنڈ ادا کرتے ہیں جبکہ طلبہ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو سالانہ 470 پاؤنڈ ادا کرنا ہوتے ہیں۔
حکومت نے بڑی عمر کے افراد کے لیے امیگریشن ہیلتھ سرچارج کو بڑھا کر ایک ہزار 35 اور  پاؤنڈ 776 کرنے کی تجویز دی ہے۔
جو شخص چھ ماہ سے زیادہ قیام کرتا ہے اسے ویزا فیس کے علاوہ یہ ادا کرنا ہوتا ہے۔
18 سال سے زائد عمر کے افراد سالانہ 624 پاؤنڈ ادا کرتے ہیں جبکہ طلبہ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو سالانہ 470 پاؤنڈ ادا کرنا ہوتے ہیں۔
حکومت نے بڑی عمر کے افراد کے لیے امیگریشن ہیلتھ سرچارج کو بڑھا کر ایک ہزار 35 اور  پاؤنڈ 776 کرنے کی تجویز دی ہے۔
ورک اور وزٹ ویزا کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ سٹوڈنٹ اور لیو ٹُو ریمین (Leave-to-remain) ویزا کی فیس کم سے کم 20 فیصد بڑھائی جائے گی۔

شیئر: